اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، رہنما شیعہ علماء کونسل آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، نے یومِ جهانی انسانیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ عالمی بحران حرص، طمع اور خونریزی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں انبیاء و اولیاء نے ہمیشہ انسانیت کی نجات کا پیغام دیا لیکن طمع و درندگی نے اسے بار بار مسخ کیا۔
انہوں نے فلسطین، خصوصاً غزہ کی صورتحال کو اس طمع و خونخواری کی واضح مثال قرار دیا جہاں بچوں کا قتلِ عام، قحط اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لالچ اور ظلم صرف چند افراد تک محدود رہے تو نقصان کم ہوتا ہے، لیکن جب یہی رویے حکومتوں اور ریاستوں میں رچ بس جائیں تو پوری دنیا تباہی کا شکار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ استعماری طاقتوں نے ہیروشیما اور ناگازاکی پر ایٹم بم گرائے، افغانستان اور عراق پر حملے کیے اور اسرائیل جیسے ظالم حکومت کی پشت پناہی کی، جس سے انسانیت کو بدترین نقصان پہنچا۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ طاقتور ملکوں کے سامنے بے بس ہے اور صرف رسمی تقریبات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ